13 دسمبر 2011 - 20:30

مقبوضہ فلسطين سے ملنے والي خبروں کے مطابق صہیوني آبادکاروں نے غرب اردن ميں واقع ايک اور مسجد کو نذرآتش کرديا ہے-

ابنا: فلسطين آن لائن کے مطابق صہيوني آباد کاروں نے آج صبح مقبوضہ بيت المقدس کے علاقے ميں واقع ايک مسجد کو نذر آتش کرديا ہے جس کے نتيجے ميں مسجد کو زبردست نقصان پہنچا ہے- صہیوني آباد کاروں نے مسجد پر حملے کے وقت پيغمبر اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں توہين آميز نعرے بھي لگائے اور مسجد کي ديواروں پر مسلمانوں اورعربوں کے خلاف نازيبا کلمات بھي تحرير کئے-

انتہا پسند صہیونيوں نے نابلس اور قلقيليہ ميں حملہ کرکے فلسطينيوں کي متعدد گاڑيوں کو بھي آگ لگادي ہے اور عرب قوم کے خلاف نعرے بھي درج کئے ہيں-
........

/169