ابنا: مصر میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ .جاری ہے اس مرحلے میں 180نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
مصر میں سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کے بعد ہونے والے پہلے اسمبلی کے انتخابات میں 18.8 ملین مصری شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
پولنگ اسٹیشن پر دوروزہ ووٹنگ کا آغازشروع ہوگیا۔مصری اسمبلی کی 498 نشستیں ہیں ،اٹھائیس نومبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلہ میں اخوان المسسلمین اور متعلقہ جماعتوں نے 65 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے،دوسرے مرحلے میں دارالحکومت قاہرہ کے علاوہ غزہ ، نیل ڈیلٹا کے صوبوں بنی سیف، مینوفیا، شرقیہ اور بہیراکے علاوہ اسماعیلیہ، سوئیز، سوہگ اور اسوان میں پولنگ ہورہی ہے۔ ...........
/169