13 دسمبر 2011 - 20:30

پیرس…پاکستان کو آگوسٹا بی 90 آبدوزوں کی فروخت کے رشوت اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں فرانس کے سابق وزیرثقافت ڈونے ڈیوڈی وبرس کو گرفتار کرلیاگیاہے۔

ابنا: پیرس…پاکستان کو آگوسٹا بی 90 آبدوزوں کی فروخت کے رشوت اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں فرانس کے سابق وزیرثقافت ڈونے ڈیوڈی وبرس کو گرفتار کرلیاگیاہے۔ ”کراچی معاملے “‘کی تحقیقات کرنے والے مجسٹریٹس آج ان سے پوچھ گچھ کریں گے،1994ء میں جب فرانسیسی آبدوزوں کی پاکستان کوفروخت کامعادہ طے پایاتھا تو وہ اس وقت کے وزیردفاع فرینکوس لیوٹرڈکے سینئر مشیر تھے ،آبدوزو ں کے سودے میں کمیشن اورکک بیکس لینے کی تحقیقات کافی عرصے سے جاری ہیں اس دوران یہ الزامات بھی سامنے آئے کہ کمیشن کے ذریعے حاصل کیاگیا پیسہ 1995ء میں صدارتی انتخاب میں شکست سے دوچار ہونے والے امیدوار ایڈورڈبیلاڈرکی الیکشن مہم پرخرچ کیا گیا تھا،یہ دعوے بھی منظر عام پرآچکے ہیں کہ کراچی میں 2002ء میں ہونیوالادھماکاجس میں 11فرانسیسی انجینئرزہلاک ہوئے تھے ،میں پاکستانی ایجنٹوں کاہاتھ تھا جنہوں نے طے شدہ کمیشن منسوخ ہونے پرانتقامی کارروائی کی۔سابق وزیرثقافت کو ریمانڈپر تحویل میں دے دیاگیاہے۔  ...........

/169