13 دسمبر 2011 - 20:30

روس اورفرانس کے درمیان سترہ سال بعد براہ راست ٹرین رابطہ بحال ہوگیا۔

ابنا: پیرس ... روس اورفرانس کے درمیان سترہ سال بعد براہ راست ٹرین رابطہ بحال ہوگیا۔تاریخی ٹرین ماسکو سے پیرس پہنچی تو مسافروں کاشانداراستقبال کیا گیا۔

تین ہزارستترکلومیٹرکاسفرطے کرکے پہلی براہ راست ٹرین ماسکوسے پیرس کے ریلوے اسٹیشن پہنچی تومسافروں کاریڈکارپٹ استقبال کیا گیا۔انھیں مشروبات اوربادام کے بسکٹ پیش کیے گئے اورفرانس کے ثقافتی رقص سے دل بہلایاگیا۔جو سفر پہلے چوالیس گھنٹوں میں ہوتاتھا اس ڈائریکٹ ٹرین کے ذریعے سینتیس گھنٹے میں مکمل ہوا۔

مسافرں کاکہنا تھاکہ ٹرین بیلاروس ،پولینڈاورجرمنی سے ہوتی ہوئی پیرس پہنچی اورصرف برلن میں کچھ دیرٹھہری۔اس کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزاردوسویورو ہے اوریہ فضائی سفرسے زیادہ حسین ،آرام دہ اورسستا ہے۔لگڑری کمپارٹمنٹس،بار، ہوٹل اورسوئٹ سے مزین اس ٹرین میں مختلف ملکوں کے مسافروں نے سفرکیا۔  ............

/169