ابنا: اجلاس میں بیرون ملک مقیم 37لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے ، اسٹیل ملز، خیبر پختونخوا کیلئے اعلان کردہ خصوصی پیکیج میں توسیع اور دیگر فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزراء آج پشاور پہنچے،جن کے لئے شاہی مہمان خانہ اور آفیسر میس میں رہائش کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
اجلاس کے لئے پشاور ائیر پورٹ سے گورنر ہاوٴس تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اجلاس کے بعد وفاقی سیکریٹری اطلاعات اور صوبائی وزیر میاں افتخار حسین میڈیا کوبریفنگ دیں گے۔ .......
/169