13 دسمبر 2011 - 20:30

وینزویلا میں ایک سرکاری سکیم کے تحت غریب بچوں کو 100 ڈالر ماہانہ وظیفہ دینے کا عمل شروع کر دیا گیا، وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز نے کراکس میں غریب بچوں کو 100 ڈالر ماہانہ وظیفہ دینے کی اسکیم کا افتتاح کیا۔

ابنا: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اسکیم کے تحت ایسے غریب یا کم ماہانہ آمدنی رکھنے والے خاندان جن کے تین یا اس سے زائد بچے ہوں وہ فی بچہ 100 ڈالر ماہانہ وظیفہ کیلئے اہل ہیں جبکہ اسکیم کے تحت ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار غریب بچے کو 150 ڈالر ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر آئندہ سال صدارتی انتخابات میں دوبارہ کھڑے ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اوران کی مقبولیت کی شرح 51 فیصد سے زائد ہے۔  ...........

/169