ابنا: حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے گزشتہ ہفتے اپنے موکل کا تحریری جواب جمع کراتے ہوئے اُن پر سفری پابندی کا عدالتی حکم بھی واپس لینے کی درخواست دی تھی، عدالتی آفس نے اعتراض عائد کیا تھاکہ اس میں عدالتی فیصلہ واپس لینے کے الفاظ شامل نہیں کئے جاسکتے بلکہ صرف نظرثانی کا کہاجانا چاہیے، اس پر عاصمہ جہانگیر نے اپیل دائر کی، ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے مطابق چیف جسٹس نے آج اس اپیل کی اپنے چیمبر میں سماعت کی اور اسے سماعت کیلئے منظور کرلیا، اب اس کی سماعت انیس دسمبر کو میمو کیس کے سماعت کے ساتھ کی جائے گی۔
.......
/169