ابنا: بھارتی وزیر قانون سلمان خورشید نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں قانون کی حکمرانی کے موجودہ نظام سے پوری طرح مطمئن نہیں یہی وجہ ہے کہ ہم نے انصاف کی فراہمی کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اس بارے میں اظہار خیال کر چکے ہیں اور سابق وزرائے قانون و انصاف بھی اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں کہ عدالتوں کو مقدمات تین سے پانچ سال کے عرصے کے اندر ہی نمٹانے چاہئیں اور کسی بھی صورت میں مقدمے کو پانچ سال سے زائد عرصے تک نہیں کھینچنا چاہئے۔ .......
/169