ابنا: چار روزہ گیس بندش کیخلاف فیصل آباد میں صنعت کاروں اور مزدروں کے احتجاج کے بعد محکمہ سوئی گیس نے گیس بندش کے شیڈول کو تین دن تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن آج جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتوں کو15 دسمبر صبح چھ بجے سے19دسمبرصبح6 بجے تک 4روزہ گیس بندش کا سامنا ہو گا جس پر صنعت کاروں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں آفتاب کے مطابق چار روزہ گیس بندش کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اس سے ہونے والے پیداواری نقصان سے جہاں ایک طرف فیکٹروں اور کارخانوں کو تالے لگ جائیں گے تو دوسری طرف لاکھوں مزدور بھی مستقل طور پر بے روزگار ہو جائیں گے میاں آفتاب کے مطابق احتجاجی لایحہ عمل کے لیے صنعتی تنظیمیں آج ہنگامی اجلاس کر رہی ہے۔ ...........
/169