ابنا: عباس جعفری دولت آبادی نے آج کہاکہ تہران کی انقلابی عدالت نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اور صہیوی ریاست کے لئے جاسوسی کرنے والے پندرہ افراد کے خلاف فرد جرم عائد کردی ہے۔ تہران کے اٹارنی جنرل نے برطانوی سفارتخانے میں داخل ہونے والے طلباء کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں کیس دائر کردیا گيا ہے اور عدلیہ اس مسئلے کی پیروی کررہی ہے۔ دولت آبادی نے کہا انہوں نے جرمنی کے اٹارنی جنرل کو خط بھیج کر جرمنی میں پژاک دہشتگرد گروہ کی سرگرمیوں پر اعتراض کیا ہے۔
...........
/169
12 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 283858
تہران کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے پندرہ جاسوسوں پر فرد جرم عائد کردی گئي ہے۔