ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ روس میں ہونے والے حالیہ انتخابات کی امریکہ کی جانب سے شدید مخالفت اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ روس کے وزیر اعظم پوتین کو دوبارہ صدارتی منصب پر دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ لہذا امریکہ روس کو کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ دنیا میں ہر جگہ ایسے افراد کا مخالف ہے جو امریکی پالیسیوں کے خلاف ہوں ، امریکہ نہیں چآہتا کہ ولادیمیر پوتین جیسا فرد روس کا دوبارہ صدر بن جائے اور اسی وجہ سے امریکہ نے ابھی سے شور و غل مچانا شروع کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ روس کے ساتھ اس بازی میں کامیاب نہیں ہوگا اور بے فائدہ شور و غل مچانے کا نقصان خود امریکہ کو ہی اٹھانا پڑےگا۔.......
/169