12 دسمبر 2011 - 20:30

اسلام آباد…سینیٹ نے مصیبت زدہ خواتین کو امداد کیلئے فنڈکے قیام کا بل منظورکرلیاہے،

ابنا: وزارت خارجہ نے ایوان کو بتایاہے کہ پروفیسر برہان الدین ربانی کے قتل پر پاکستانی سفارتخانے کو خودکش حملے کی سنگین دھمکی ملی تھی۔سینیٹ کو آج وزیرخارجہ کی طرف سے تحریری جواب میں بتایاگیاکہ صدرمشرف نے 2007ء میں ملائشیاء کے بادشاہ کو پولو کا خچر تحفے میں دیا تھا ، اس کے علاوہ کسی غیرملکی شخصیت کو کوئی جانور تحفے میں نہیں دیاگیا.

وزیرخارجہ نے ایوان کو بتایاکہ افغان ہمسائیہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو ہمیشہ دہشت گردی جیسے مسائل کا سامنا رہا جبکہ افغانستان کی طرف سے عائد الزامات ہمیشہ بے بُنیاد ثابت ہوئے ہیں، انہوں نے بتایاکہ ملک کی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی جارہی ہے، یہ فیصلہ بھی کرنا ہے کہ افغانستان کو کس نظر سے دیکھنا ہے ، قبائلی علاقوں میں یوٹیلیٹی اسٹورز نہ ہونے کے خلاف سینیٹ سے حافظ عبدالرشید نے علامتی واک آوٴٹ،بلوچ سینیٹرز نے نکتہ اعتراض پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان پیکیج پر عمل نہیں ہورہا، وہاں ملازمتیں دی جارہی ہیں نہ ہی پہلے والے ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں، ایوان نے لاچار اور قیدی خواتین کی مدد کیلئے فنڈ قائم کرنے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ترمیمی بل منظور کرلئے، انہیں قومی اسمبلی پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔ 
........

/169