ابنا: سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت شمسی ائیر بیس کی طرح شہباز ائیر بیس سمیت تمام امریکی فوجی تنصیبات کا خاتمہ کرے۔ اسی دوران لاہور میں نیٹو حملے کے خلاف پاکستان بچاوٴ ریلی نکالی گئی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ 22 جنوری کو کراچی میں پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے اور سنی تحریک کے شہدا کی یاد میں پاکستان بچاو جانثاران مصطفی کانفرنس منعقد کی جائے گی، 7 سے 14 جنوری تک ملک بھر میں ہفتہ امام احمد رضا منایا جائے گا۔
اسی دوران لاہور میں نیٹو حملے کے خلاف پاکستان بچاوٴ ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجاہد خان سمیت دیگر رہنماوٴں نے کی۔ شرکا امریکا اور نیٹو کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا کے تمام اڈے بند کرائے جائیں، اگر نیٹو سپلائی دوبارہ کھولی گئی تو ملک بھر میں تحریک چلائی جائے گی۔ ...........
/169