ابنا: عراق کے سابق وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے شام اور بحرین کے بارے میں عرب لیگ کی رفتار کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے شام اور بحرین کے حالات کا جائزہ لینے کے لئےایک غیر جانبدار گروپ کی تشکیل پر زوردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے بارے میں عرب لیگ کا مؤقف بے معنی بے سود ، غیر منطقی اور ناقابل قبول ہے کیونگہ عرب لیگ کی تشکیل کا مقصد عرب ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون پیدا کرنا ہے انھوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ، مقبوضہ اراضی اورعالم عرب کے دیگر مسائل پرعرب لیگ نے دسیوں برس سے بالکل خاموشی اختیار کررکھی ہے جبکہ شام کے خلاف مختصر مدت میں اتنے کڑے اور سخت اقدام کئے گئے ہیں اگر اتنے سخت اقدام اسرائیل کے خلاف کئے جاتے تو مسئلہ فلسطین آج تک حل ہوجاتا۔
انھوں نے کہا کہ عرب لیگ کا جھکاؤ امریکی اور اسرائیلی مفادات کی جانب واضح نظر آتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عرب لیگ امریکی اور اسرائيلی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے عراق کے سابق وزير اعظم نے کہا کہ میری نظر میں شام کے بارے میں عرب لیگ کا مؤقف بالکل غیر منصفانہ اور مردود ہے۔........ /169