10 دسمبر 2011 - 20:30

امریکہ کے شہربوسٹن میں پولیس نے امریکی سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی حکام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 47 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: امریکہ کے شہربوسٹن میں پولیس نے امریکی سرمایہ دارانہ نظام اور امریکی حکام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 47 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ بوسٹن کے مرکزی سٹی ریلوے اسٹیشن اور فیڈرل ریزروبینک کی عمارت کے سامنے قائم وال اسٹریٹ قبضہ کروتحریک کے کارکنوں کے کیمپ پر پولیس نے علی الصباح چھاپہ مارا۔۔کیمپ میں موجوداکثرلوگ سورہے تھے اس لیے پولیس کوکسی مزاحمت کاسامنا نہ کرنا پڑا۔۔پولیس کے مطابق زیرحراست افرادمیں تینتیس مرداورچودہ خواتین شامل ہیں۔ سوتے ہوئے پرامن مظاہرین پر امریکی پولیس کے تشدد کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے ذرائع ابلاغ امریکی پولیس کے اقدام انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قراردے رہے ہیں۔ امریکی حکومت کے تشدد کے باوجود مظاہرین نے حکومت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اظءار کیا ہے۔
....... 
/169