9 دسمبر 2011 - 20:30

لبنان كے سابق صدر اميل لحود نے حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل كی عزاداروں كے درميان شركت كو سراہا ہے ۔

ابنا: اميل لحود نے اس بارے كہا : سيد حسن نصر اللہ كا دشمنوں كی دھمكيوں كی پرواہ نہ كرتے ہوئے عزاداروں كے درميان ظاہر ہونا لائق تحسين ہے ۔

انہوں نے لبنان كے اقتدار كو حزب اللہ كی مضبوطی سے منسلك كرتے ہوئے كہا : عوام ، فوج اور حزب اللہ لبنانی معاشرے كے تين بنيادی ستون ہیں اور كوئی بھی سياسی پارٹی ان كے درميان جدائی نہیں ڈال سكتی ۔

اميل نے آخر میں كہا : لبنان كا شام كے ساتھ انتہائی نزديك اور گہرا تعلق ہے اور لبنان ہرگز شام كے دشمنوں كا ساتھ نہیں دے سكتا ۔ .....

/169