9 دسمبر 2011 - 20:30

یکم محرم الحرام کو کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو شیعہ اسکاؤٹس کے قاتلوں میں سے 6 دہشت گردوں کو متعصب پولیس انتظامیہ نے شیعہ دشمنی کے باعث رہا کر دیا ہے۔

ابنا: یکم محرم الحرام کو کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو شیعہ اسکاؤٹس کے قاتلوں میں سے 6 دہشت گردوں حق نواز،سمیع الدین ،محمد رمضان،زاہد صدیقی اور محمد بشیر کو رہا کر دیا ہے۔واضح رہے کہ ان کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کو رینجرز نے یکم محرم الحرام کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جب ان دہشتگردوں نے فائرنگ کر دو شیعہ اسکاؤٹس سید اظہر علی اور زین علی کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ۔شہید اسکاؤٹس کا تعلق پاک حیدری اسکاؤٹس اور بوتراب اسکاؤٹس گروپس سے تھا۔دوسری جانب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں نے ایک چھاپہ مار کاروائی میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے دو دہشت گرد کارکنوں قاری عنایت اللہ اور عبد الرزاق کو منگھو پیر سے گرفتار کیا تھا جو کہ سانحہ کے روز فائرنگ کرنے میں ملوث تھے۔یہ بات انتہائی حیرت انگیز اور قابل توجہ ہے کہ گورنر سندھ نے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے گرفتار کئے گئے ایک سو دہشت گردوں کو متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت یافتہ مفتی نعیم کے ساتھ ایک ملاقات میں رہا کرنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ ٢٩ نومبر کو ان گردوں کو رہا کر دیا گیاتھا۔ .............

/169