9 دسمبر 2011 - 20:30

بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی مذمت کے بعد حکومت منامہ ریڈ کراس کو اپنی جیلوں کا معائنہ کرنے کی اجازت دینے پرمجبور ہوئي ہے۔

ابنا: فارس نیوز کے مطابق بحرین کے وزیرداخلہ نے کہا کہ منامہ اور ریڈ کراس کے مابین تعاون کے معاہدے کی رو سے ریڈ کراس بحرین کی جیلوں کا معائنہ کرے گي۔ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ریڈ کراس کا وفد بحرین میں انسانی حقوق کی تمام خلاف ورزیوں، جسمانی ایذا رسانی کے واقعات اور مظاہرین کی ہلاکتوں اور قیدیوں کے ساتھ حکومت کے رویے کا بھی جائزہ لے گي۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے انقلابیوں کے خلاف وحشیانہ طریقے سے تشدد کا استعمال کیا ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے ہائي کمیشن برائے پناہ گزینان کی ترجمان نے کہا ہے کہ اس کمیشن کا ایک وفد بحرین جا کر حکومت اور انقلابیوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔ رافیناشامدسانی نے کہا کہ اس کمیشن کا وفد شاہی فوج کے تشدد سے متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کمیشن کے وفد کے دورۂ بحرین کا مقصد اس ملک میں جمہوری معاشرہ قائم کرنے میں مدد کرنا ہے۔ بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے جو اپنے اہل سنت بھائيوں کے ساتھ حقوق سے محروم ہیں۔.............. /169