ابنا: گیس بندش کے خلاف صنعتکاروں نے آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔فیصل آباد میں ہفتہ وار تین روزہ گیس بندش کے خلاف مختلف صنعتی تنظیمیں سراپا احتجاج بنی ہوئی ہیں۔پاکستان ٹیکسٹایل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی ہفتہ وار تین روزہ بندش کے خلاف احتجاج کررہے تھے اب سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے اس ہفتے مزید ایک روز گیس کی بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق اب فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی 12دسمبر کی صبح چھ بجے تک بند رہے گی۔گیس کی بندش کے خلاف آج ٹیکسٹائل صنعتکار اور مزدور ضلع کونسل چوک پر احتجاج کریں گے۔
دوسری جانب فیصل آباد ریجن میں آج سی این جی کی فراہمی بھی تیسرے روز معطل ہے جس نے شہریوں کومشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
..............
/169