8 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین میں شیعہ عزاداروں اور سوگواروں پر بحرینی سکیورٹی دستوں کی طرف سے وحشیانہ تشدد اور مساجد اور امامبارگاہوں کی بے حرمتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین میں شیعہ عزاداروں اور سوگواروں پر بحرینی سکیورٹی دستوں کی طرف سے وحشیانہ تشدد اور مساجد اور امامبارگاہوں کی بے حرمتی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے بحرین کے دردناک واقعات پربین الاقوامی اداروں اور حقوق انسانی کی تنظیموں کے سکوت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی حکومت کو غیر ملکی فوج کو ملک سے باہر کرکے عوام کے ساتھ اپنی رفتار پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور بحرینی عوام کے قتل عام اور بے جا حبس کی وحشیانہ کارروائی سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اس سے قبل بحرین کے سکیورٹی دستوں نے المحرق میں امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر آنسو گیس  اور ربڑ کی گولیوں کا وسیع استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے واضح رہے کہ بحرینی حکومت اپنے شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔
........ 
/169