7 دسمبر 2011 - 20:30

چودہ فروری اتحاد نے بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت کے سنگين جرائم اور مظالم کی مذمت کرتے ہوئے بحرین کے بادشاہ حمد بن خلیفہ کواس دور کا یزید قراردیا ہے۔

ابنا: چودہ فروری  اتحاد  نے بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت کے سنگين جرائم اور مظالم کی مذمت کرتے ہوئےبحرین کے بادشاہ حمد بن خلیفہ کواس دور کا یزید قراردیا ہے۔ چودہ فروری اتحاد کا نے ایک  بیان جاری کیا ہے جس میں زہرا صالح کی شہادت کو حمد بن خلیفہ کے ظلم اور ڈکٹیٹری کا مظہر قراردیا ہے۔

 اتحاد کے مطابق حمد بن خلیفہ اس دور کا یزدی ہے اور اس کے عوامل شمر بن ذی الجوشن اور عمر سعد ہیں چودہ فروری اتحاد کے مطابق جسطرح امام حسین علیہ السلام نے یزید کے سامنے  سر تسلیم خم نہیں کیا  بحرین کے عوام بھی اس دور کے یزید کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ بحرین کے امریکہ نواز بادشاہ حمد بن خلیفہ  نے بحرینی عوام کے پرامن مظآہروں کو بڑی بے دردی اور بے رحمی کے ساتھ کچلا ہے اور عوام کو کچلنے کے لئے سعودی عرب اور امریکہ نے اس کو مدد فراہم کی ہے۔ بحرین میں بحرینی حکومت کے مظآلم کا سلسلہ جاری ہے۔     ...... /169