7 دسمبر 2011 - 20:30

متحدہ عرب امارات کے وزير اعظم نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنانا چاہتا اور مغربی ممالک اس سلسلے میں جھوٹ بولتے ہیں۔

ابنا: متحدہ عرب امارات کے وزير اعظم شیخ محمد بن راشد نے سی این این کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تلاش میں نہیں اور مغربی ممالک اس سلسلے میں جھوٹ بولتے ہیں۔ اس نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ایران ایٹم بم بنا کر کیا کرےگا؟

امارات کے وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ممالک شواہد کے بغیر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہیں جن کا دنیا میں کوئی خریدار نہیں ہے جبکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی تمام رپورٹوں میں واضح کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئي انحراف نہیں ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے شام کے حالات کو پیچیدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات مصر و لیبیا کی طرح نہیں ہیں شام میں ترکی اور دیگر ممالک کی مداخلت واضح ہے....... /169