ابنا: واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جارج لٹل کا کہنا تھاکہ پاکستانی فوج کے ساتھ ماضی جیسے تعلقات کے خواہاں ہیں۔انھوں نے کہا کہ دونوں ملک فوجی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔تاکہ خطے اورخاص طورپردہشت گردگروپوں کے خلاف کارروائیاں کرکے سیکیورٹی خدمات انجام دے سکیں۔اس موقع پرپینٹاگون ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام سرحدی چوکیاں خالی نہیں کی ہیں، ہر چوکی پر ایک رابطہ افسر موجود ہے۔
انھوں نے امید ظاہرکی کہ پاکستان تمام چوکیاں بحال کردیگا۔ترجمان نے کہا کہ رابطوں کے لیے قائم کی گئی ان چوکیوں کا مقصد نیٹو حملے جیسے واقعات کی روک تھام ہے، ان کے خالی ہونے سے مہمند حملے جیسے واقعات بڑھنے کے خدشات ہیں۔ایک سوال پرجان کربی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے نیٹوسپلائی معطل ہونے سے افغانستان میں آپریشنل کارروائیوں پراثرنہیں پڑاہے۔ ......
/169