6 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک اور امن لشکر کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین شدت پسند ہلاک اور امن لشکر کے تین اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں امن لشکر اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔جھڑپ میں بازار ذخہ خیل قومی لشکر کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
........ 
/169