4 دسمبر 2011 - 20:30

ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اپنے جرمن ہم منصب کےساتھ ملاقات ميں افغانستان سميت علاقے کي تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال کيا ہے-

ابنا: علي اکبر صالحي اور گوئيدو وسٹرولے کے درميان يہ ملاقات اتوار کي رات بون ميں ہوئي اور دونوں رہنماؤں نے بون کانفرنس کے حوالے افغانستان کي صورتحال پر تبادلہ خيال کيا-

اس ملاقات ميں ايران اور جرمني کے وزرائے خارجہ نے تازہ ترين علاقائي صورتحال پر ايک دوسرے کے ساتھ بات چيت کي-

واضح رہے کہ وزير خارجہ علي اکبر صالحي افغانستان کے بارے ميں ہونے والي بون کانفرنس ميں شرکت کے لئے اتوار کے روز جرمني پہنچے تھے- مغربي جرمني کے شہر بون ميں ہونے والي اس کانفرنس ميں دنيا کے پچياسي ممالک اور سولہ عالمي اداروں کے نمائندے شرکت کريں گے-

وزيرخارجہ علي اکبر صالحي اس کانفرنس ميں افغانستان کے مسئلے کے حل کے حوالے سے اسلامي جمہوريہ ايران کے موقف کي وضاحت کريں گے.........

/169