3 دسمبر 2011 - 20:30

لندن.....برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مہمند ایجنسی میں نیٹو حملہ امریکی افسروں کی غلطی سے پیش آیا۔

ابنا: ڈیلی ٹیلی گراف نے سینئر پاکستانی فوجی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکا نے پاکستان کو مہمند ایجنسی میں حملے سے آگاہ کیا تھا، لیکن حملے کے مقام اور وقت کے بارے میں غلط اطلاعات فراہم کی تھیں۔ اخبار نے لکھا کہ پاکستانی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ جب تک یہ اندازہ ہوا کہ نشانہ سرحدی چوکی ہے، حملہ شروع ہوچکا تھا۔ اخبار کے مطابق امریکیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعدامریکی اپاچی ہیلی کاپٹرز اور ایک” اے سی ون تھرٹی گن شپ “ نے رات کے اندھیرے میں جم کر بمباری کی،غلطی کا احساس صبح کی روشنی پھیلنے کے بعد ہوا۔ اس واقعے میں 24 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔  .......

/169