ابنا: پاکستان کےوزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ متنازع میمو کے معاملے میں پاکستان کےصدر آصف علی زرداری کو گہری سازش کے تحت نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر صدر کو غلط طریقے سے ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی ذمہ داری وہ خود قبول کریں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا ’یہ صرف دباؤ ڈالنے کے طریقے ہیں اور یہ اعصاب کی جنگ ہو رہی ہے۔ ہم پارٹی سے مخلص اور میں صدر کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے کہا صدر زرداری پر تنقید کرنے کا مقصد پیپلزپارٹی پر تنقید کرنا ہے اور صدر کو تنقید کا نشانہ بنانا پارلیمنٹ پر حملہ ہے۔ ’اگر پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے جوہری پروگرام محفوظ نہیں ہے تو آپ مجھے بتائیں کہ "وہ" کیا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق صدر مشرف سے مات کھانے والےمسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف آج کل اقتدار تک پہنچنے کے لئے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔........
/169