ابنا: یورپ میں مالی اور اقتصادی بحران کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یورو کرنسی پر بھی برے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے یورو کرنسی کے ایک مخالف کا کہنا ہے کہ یورو زون میں شروع ہی سے خآمیاں موجود تھیں۔ اور یورپی زون آغاز سے ہی خامیوں کا شکار تھا۔جیکویس ڈیورس کے مطابق یورو زون کے ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا جو تصور پیش کیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا۔جیکویس ڈیلورس نے برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو بتایا کہ یورو زون کے ملکوں کی اقتصادی پالیسیوں کو مربوط بنانے کے لیے ایک بااختیار مرکزی نظام نہ ہونے کی وجہ سے بعض رکن ملک غیر پائیدار قرضوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ڈیلورس 1985 سے 1995 تک یورپی کمیشن کے سربراہ رہے ہیں اور انہوں نے یورپی ملکوں میں واحد کرنسی یعنی یورو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ان کے تاثرات ایسے وقت آئے ہیں جبکہ یورو زون کی پائیداری کے بارے میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں ۔........ /169
3 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 282058
یورپ میں مالی اور اقتصادی بحران کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یورو کرنسی پر بھی برے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے یورو کرنسی کے ایک مخالف کا کہنا ہے کہ یورو زون میں شروع ہی سے خآمیاں موجود تھیں۔