2 دسمبر 2011 - 20:30

چکوال;کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شهید ہونے والے نوجوان کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاﺅں چکرال میں سپرد خاک کر دیاگیا،

ابنا: چکوال;کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شهید ہونے والے نوجوان کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاﺅں چکرال میں سپرد خاک کر دیاگیا، نماز جنازہ میں قومی اسمبلی چوہدری ایازامیر ،سردار ممتاز ٹمن و دیگر سیاسی – مذهبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

شهید زین علی گزشتہ دنوں کراچی میں سکاﺅٹس کی ڈیوٹی دینے کے دوران شرپسند موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے شهید ہوا تھا جس کی میت آبائی قصبہ چکرال لائی گئی جہاں پر اسے ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیاگیا، زین علی انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ چکوال چوہدری اظہر چکرال کا بھانجاتھا۔........

/169