2 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان نے فوجيوں پر نيٹو کے حملے کي امريکي تحقيقات ميں شامل ہونے سے انکار کر ديا ہے۔

ابنا: سرحدي چوکي پر نيٹو کے حملے کے بعد اسلام آباد نے سخت موقف اختيار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امريکہ اور نيٹو کے ساتھ اپنا تعاون بند کر رہا ہےـ امريکي وزارت جنگ کے ميڈيا سيل کے عہديدار جارج لٹل نے کہا ہے کہ پاکستان نے حملے کي تحقيقات ميں شامل ہونے کي امريکي دعوت مسترد کر دي ہےـ ياد رہے کہ نيٹو کے ہيلي کاپٹروں نے چھبيس نومبر کو مہمند ايجنسي ميں پاکستاني سيکورٹي فورس کي چيک پوسٹ پر حملہ کر ديا تھا جس ميں اٹھائيس پاکستاني فوجي مارے گئے اور پندرہ زخمي ہو گئےـ

نيٹو کے اس حملے پر پاکستان ميں وسيع پيمانے پر شديد احتجاج سامنے آيا اور پاکستان نے افغانستان ميں تعينات نيٹو کے سامان کي سپلائي روک دي ـ افغانستان ميں ڈيڑھ لاکھ نيٹو اور امريکي افواج کي ضرورت کي تقريبا ستر فيصدي اشياء پاکستان کے راستے سے جاتي ہيں ـ امريکہ نے متبادل راستے تلاش کرنے کے لئے روس اور ديگر ممالک سے مذاکرات شروع کئے ہیں۔.......

/169