ابنا: افغانستان کے صوبے لوگر میں نیٹو بیس کے قریب کارخودکش دھماکے میں 70 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔افغان صوبے لوگر کے ڈسٹرکٹ محمد آغا میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری طالبان شدت پسندوں نے قبول کر لی ہے۔دھماکہ کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سن گئی ،اور اس سے 70 افراد زخمی ہوئے،جن میں 7 افغان سکیورٹی اہلکارشامل ہیں،کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور بارود سے بھری گاڑی نیٹو بیس میں داخل کرنا چاہتا تھا،اُسے گیٹ پر روکا گیا، جہاں اس نے اپنے آپ کو اڑادیا........
/169