1 دسمبر 2011 - 20:30

کراچي پوليس کا کہنا ہے کہ اس نےمتعدد دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کرليا ہے جو عاشورہ کے دن دہشتگردانہ کاروائي کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

ابنا: کراچي پوليس کے سينئر عہديدار چودھري اسلم خان نے بتايا کہ پوليس نے کراچي کے علاقے موچکو ميں ايک مکان پر چھاپہ مار کر چار دہشتگردوں کو گرفتار کرليا اور ان کے قبضے بھاري مقدارميں اسلحہ و گولہ بارود بھي برآمد کيا جن ميں چار خود کش جيکٹيں بھي شامل ہيں۔ کراچي پوليس کے سينئر عہديدار چودھري اسلم خان نے بتايا کہ دہشتگردوں نے باز پرس کے دوران اس بات کا اعتراف کيا ہے کہ وہ عاشورہ کے دن جلوس عزا پر حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتےتھے۔گرفتار ہونےوالے دہشتگردوں کا تعلق پاکستاني طالبان سے ہے۔اس سے پہلے بھي کراچي پوليس نےدہشتگرد تنظيم جند الشيطان کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کيا تھا جو عشرہ محرم کے دوران دہشتگردانہ کاروائياں انجام دينے کا گھناؤنا منصوبہ رکھتے تھے۔واضح رہے کہ جند الشيطان کے سرغنہ نے ابھي حال ميں سعودي عرب کا دورہ کيا تھا جہاں اطلاعات کے مطابق اس تنظيم کو مالي اور اسلحہ جاتي حمايت کا يقين دلايا گيا اور اس کے بعد وہ سعودي عرب سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگيا تھا۔.............

/169