ابنا: پاکستان میں نیشنل کرائسسز مینجمنٹ سیل کے مراسلے کے مطابق قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اداروں کو خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد محرم الحرام میں مجالس،جلوس اور اب امام بارگاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے نشانہ بناسکتے ہیں۔اسلام آباد سے جاری ہونے والے اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قبائل علاقے سے تعلق رکھنے والے دہشت گردی اپنے مذموم ارادوں کے و عملی جامہ پہنانے کیلئے خودکش جیکٹس تیار کر رہے ہیں ،جو مبینہ طور پر خودکش دھماکوں میں استعمال کی جائیں گی۔مراسلے کے مطابق دہشت گرد محرم الحرام میں کرم، اورکزئی اوراس کے ملحقہ ایجنسیوں میں محرم کے جلوس،مجالس اور اما بارگاہوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے بچنے کیلئے سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت بنائے جائیں. .......
/169