ابنا: ایرانی طلبا کی خبر رساں ایجنسی ایسنا کی رپورٹ کے مطابق سید احمد خاتمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں برطانیہ کے ساتھ ایران کے تعلقات کی سطح کم کۓ جانے سے متعلق بل کی منظوری پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ مزید کہا کہ یہ عالمی اداروں میں برطانیہ کی جانب سے کۓ جانے والے ایران مخالف اقدامات کا نتیجہ ہے۔ سید احمد خاتمی نے شام کے حالات کے بارے میں کہا کہ یہ ملک خطے میں استقامت کی فرنٹ لائن ہے اور امریکہ اور یورپی ممالک اس فرنٹ لائن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ سید احمد خاتمی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام میں جاری بدامنی اور اس ملک کے بارے میں اپناۓ جانے والے دوسرے ممالک کے مواقف امریکی ڈکٹیشن کا نتیجہ ہیں۔........ /169
30 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 281562
اسلامی جمہوریہ ایران کی ماہرین کونسل کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ برطانیہ ہمیشہ ایران کے خلاف سازشیں تیار کرتا رہا ہے۔