ابنا: کاظم جلالی نے آج ہمارے نمائندے کے ساتھ گفتگو کے دوران برطانیہ کی جانب سے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف کۓ جانے والے اقدامات اور سازشوں کے بارے میں ملت ایران کی نفرت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ممالک کے باہمی دو طرفہ تعلقات اس وقت مفید اور موثر ہوتے ہیں جب یہ سازش پر منتج نہ ہوں اور باہمی احترام کی بنیاد پر استوار ہوں ۔ کاظم جلالی نے مزید کہا کہ ایران کے اسلامی نظام کے مخالف اور علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت ، عراق کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران صدام حکومت کی فوجی امداد اور اسے خفیہ اطلاعات کی فراہمی ، تہران مخالف پابندیوں کی حمایت اور پر امن ایٹمی توانائی کے استعمال پر مبنی ملت ایران کے حق کو نظر انداز کرنا برطانیہ کی ایران مخالف سازشوں کا ایک حصہ ہے۔....... /169
30 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 281561
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کاظم جلالی نے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کی سطح کم کۓ جانے کو ملت ایران کا مطالبہ قرار دیا ہے۔