30 نومبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ برطانوی سفارتخانہ پر طلباء کا احتجاج سامراجی طاقتوں کے خلاف ایرانی قوم کے عزم کا آئینہ دار ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی سفارتخانہ پر طلباء کا احتجاج سامراجی طاقتوں کے خلاف ایرانی قوم کے پختہ عزم کا آئینہ دار ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد برطانیہ کو ایرانی عوام کی رائے کے سامنے احترام کرنا چاہیے تھا لیکن اس نے ایرانی قوم کے ساتھ اپنی دشمنی اور سازش کا سلسلہ جاری رکھا اور آج بھی وہ اپنی معاندانہ پالیسی پر گامزن ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی طلباء کا برطانوی سفارتخانہ پر احتجاج انکا قانونی اور قدرتی حق ہے انھوں نے کہا کہ حکومت نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے لیکن برطانیہ کے خلاف طلباء اور ایرانی قوم کی نفرت اتنی زیادہ شدید تھی کہ طلباء سکیورٹی حصار سے نکل کر سفارتخانہ میں داخل ہوگئے اور انھوں نے جو کچھ کیا وہ برطانیہ کے خلاف ان کے غیظ و غضب کا عکاس ہے۔
........

/169