29 نومبر 2011 - 20:30

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… شمالی کوریا نے یورینیم کی افزودگی اورہلکے آبی جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر پر تیزی سے کام شروع کر نے کا دعویٰ کردیا.

ابنا: جوہری ہتھیار بنانے کے شمالی کوریا کے نئے راستے پر کام کرنے سے امریکاسخت تشویش کا شکار ہے، امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ ‘ نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ کوریا نے یورنییم کی افزودگی اورہلکے آبی جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر پر تیزی سے کام شروع کر نے کا دعویٰ کردیاہے، شمالی کوریا کی اس پیش رفت نے امریکی تشویش میں اضافہ کردیا کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کے نئے راستے پر کام کرر ہا ہے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہلکے پانی کے تجرباتی ری ایکٹر اور کم افزودہ یورینیم کی تعمیر پرکام تیزی سے جاری ہے۔اس بیان کا کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے سینٹرل نیوز ایجنسی نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا ایک خودمختار جوہری توانائی کے پرامن استعمال کا حق رکھتا ہے اور اس کی اجازت کیلئے کسی رعایت یا سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ گزشتہ برس سے شمالی کوریا یانگ بیان کے مرکزی جوہری کمپلیکس پرہلکے پانی کے ایک ری ایکٹر پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں کوریا کے ریاستی میڈیا نے کہا تھا کہ ان کا ری ایکٹر آپریشنل ہونے کے قریب ہے۔امریکا نے اس پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری نے آج جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ایک بین الاقوامی امداد فورم سے خطاب کے دوران یورینیم پر شمالی کوریا کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔کم سطح کی افزود ہ یورونیم پاور پلانٹ جب کہ اعلی سطح کی افزودہ یورینیم جوہری بم بنانے میں کا م آتی ہے۔  .......

/169