29 نومبر 2011 - 20:30

ہنگو … ہنگو میں مقامی امن کمیٹی کے صدر ہاشم خان کی گاڑی میں نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے ہاشم خان موقع پر جاں بحق اور ان کے دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق واقعہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے ساتھ پیٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔ جہاں امن کمیٹی کے صدر ہاشم خان کی گاڑی میں پہلے سے نصب کیا گیا بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے صدر ہاشم خان موقع پر ہی جاں بحق اور ان کے 2 ساتھی شاہ نواز اور شاہ حبیب زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ھنگو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
.......

/169