29 نومبر 2011 - 20:30

تحریک حماس نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے خلاف جدوجہد جاری رہے گي۔

ابنا: قدس نیوز کے مطابق حماس کے رہنما یحی موسی نے صہیونی ریاست کے ساتھ امن برقرار کرنے کی فلسطینی انتظامیہ کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات صہیونی ریاست سے مقابلہ کرنے کے لئے کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت فلسطین مسلح مزاحمت کے بغیر صہیونی ریاست سے اپنے حقوق نہیں لے سکتی۔
ادھر صہیونی ریاست نے تیونس میں اسرائيل کے بائيکاٹ کے قانون پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے تیونس کی پارلیمنٹ نے صہیونی ریاست کا بائيکاٹ کرنے کا بل منظور کرنے کی بات کی ہے جس پر صہیونی ریاست بوکھلا گئي ہے اور کہا ہےکہ یہ قانون اسرائيل کے مزید الگ تھلگ ہونے اور گوشہ نشینی کا سبب بن سکتا ہے۔ صہیونی حکام نے اسے ایک المیہ قرار دیا ہے۔
 ........
/169