28 نومبر 2011 - 20:30

روس شام میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے جنگی بحری بیڑہ شام میں قائم اپنے بحری اڈے کیلئے روانہ کریگا۔

ابنا: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق روس اپنا طیارہ بردار بحری بیڑہ ”ایڈمرل خزتوف“ جس کے ساتھ پٹرول کشتیاں، آبدوز شکن بحری بیڑے اور دوسرے بحری جہاز ہوں گے شام روانہ کر رہا ہے۔ دوسری طرف روسی بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ شام کے ساحل تارطوس پر قائم اپنے اڈے کیلئے فلوٹیلا روانہ کر رہے ہیں۔ اس اڈے پر 600 روسی کام کر رہے ہیں جبکہ مرکزی طورپر یہ اڈاہ جہازوں کی مرمت کیلئے قائم کیا گیا تھا وہاں جنگی بیڑوں پر مشتمل فلوٹیلا بھجوانے کا مقصد وہاں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے روسی تشویش سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔ یاد رہے کہ ایڈمرل خزتوف پر سیخوئی 33 اور متعدد میگ 29 کے طیارے دو ہیلی کاپٹروں کیساتھ تعینات ہیں۔ اس بیڑے پر کروز اور دوسرے جدید میزائل بھی نصب ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔

/110