ابنا: ذرائع کے مطابق وسطی افغانستان کے علاقے جاجی گاک میں لوہے کے تین بڑے بلاکس کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک کنسورشیم کو دیا گیا جس کی سربراہی اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کر رہی ہے۔ افغانستان کے پالیسی ڈائریکٹر عبدالجلیل جمعرانی کے مطابق خام لوہے کی تلاش و پیداوار کیلئے چوتھے بلاک کی تعمیر کا ٹھیکہ کینیڈا کے ادارے کلو گولڈ مائن نے حاصل کیا ہے۔ اس طرح بی سی اورڈی بلاکس کے حقوق بھارتی کنسورشیم اور اے بلاک کے حقوق کینیڈا کو دے دیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حاجی گاک میں خام لوہے کے 1.8 ارب ٹن کے ذخائر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110