ابنا: ایس پی سائٹ کے مطابق سائٹ کے علاقے مومن آباد کے ایک قبرستان میں خفیہ اطلاع کے بعد سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک قبر میں سے اسلحہ اور گولہ بارود سے بھری 3 بوریاں برآمدہوئیں۔ بوریوں سے دستی بم، 2ریپیٹر سمیت دیگر اسلحہ اور ڈنیٹونیٹر وائرز برآمد ہوئے ہیں۔ایس پی سائٹ کا کہنا تھا کہ اسلحہ و گولہ بارود محرم کے جلوس میں استعمال کیا جانا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110