28 نومبر 2011 - 20:30

کراچی ; شرپسند ، فرقہ وارانہ عناصر کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ محرم الحرام کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال کومزید خراب کرنے کی طرف اشارہ ہے۔ حکومت غفلت و سستی کے بجائے واقعے پر سخت اقدام اٹھائے اور ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید حسنین حیدر جعفری نے اپنے ایک مذمّتی بیان میں کیا ۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے ایک پلاننگ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، لیکن حکومت کی جانب سے لاپروائی اور ہماری عدالتوں کی جانب سے انصاف کے عمل میں سستی کے باعث گرفتار دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آتی۔سانحہ عاشور و سانحہ چہلم کا اب تک کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور وہ کثرت کے ساتھ اپنی شرپسندانہ کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں ۔ گذشتہ دنوں محرم الحرام کے آغاز سے قبل کراچی میں انہی شرپسندعناصر کے ایک لیڈر نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے حکومت سے تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ حکومت نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا یہی وجہ ہے کراچی میں یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے حکومت سے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے حالیہ واقعے کے خلاف ہر ممکن اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ محمد رضامرکزی پریس سیکریٹریجے ایس او پاکستان

.....

/169-110