ابنا: اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ مہدی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو شہر کے حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کرنے ،چیکنگ اور گشت فوری طور پر بڑھانے کا حکم دے دیاہے ۔ خیبر پختونخوا کے آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس کو بھی ڈی آئی خان میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی میں اضافے کی فوری ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی درخواست پرصوبے میں محرم کے دوران امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے گلگت اسکاوٴٹس کو پولیس کی معاونت کرنے کا حکم دیا ہے۔ ........
/169