ابنا: جنگ بھی ہورہی ہو تو25دسمبر کو کراچی میں جلسہ کرونگا اور تحریک انصاف میں مزید بڑے بڑے سیاست دان شامل ہوں گے، عمران خان سکھر میں میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے، تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت حکومت بنا کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مخالفین سے توقع ہے کہ وہ ان پر ذاتی حملے کریں گے، لیکن مخالفین ذاتی حملے کرنے سے پہلے اپنے گربیان جھانک لیں، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دور حکومت میں شفاف انتخابات کی توقع نہیں ، اگر شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو ملکی حالات خراب ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کی خبر سن کر وزیر اعلیٰ سندھ کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔ .......
/169