ابنا: پولیس کے مطابق کورنگی نمبر5 کے قریب بس اسٹاپ پر کھڑے 2افراد کو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولین کی شناخت محمد عامر اور ماجد کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشوں کو پولیس کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، لیکن ابتدائی طور پر معلومات حاصل کرنے سے اندازہ ہوا ہے کہ ملزمان نے گھات لگا کر ان دونوں افراد کو نشانہ بنایا ہے۔ جناح اسپتال میں مقتولین کے ورثاء نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ .....
/169