ابنا: مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے مصر کے ایوان زیریں کے انتخابات کے لیے 27 صوبوں میں ووٹنگ تین مرحلوں میں مکمل ہوگی ذرھائ کے مطابق مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک دور کے خاتمے کے بعد مصر کی تاریخ کے پہلے انتخابات کو عرب دنیااور براعظم افریقہ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے انتہائی اہمیت دی جارہی ہے۔مصر کے ایوان زیریں کے انتخابات کے لیے 27 صوبوں میں ووٹنگ کے تین مرحلے ہونگے۔پیر اور منگل کے ہونے والے انتخابات میں دارالحکومت قاہرہ،اسکندریہ،فایوم،لکسر،پورٹ سعید،دامیتا،کفر الشیخ میں انتخابات ہوں گے۔14 دسمبر کوانتخابات کے دوسرے مرحلے میں غزہ،بنی سویف،مینوفیا،شرقیا،بحیرا،سوئز،اسمعیلیہ،سوہاگ اور اسوان میں انتخابات ہونگے۔تین جنوری کو پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں منیا،قالی بیا،غربیہ سمیت شمالی صوبے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ان انتخابات میں 498 نشستوں پر پولنگ ہوگی جبکہ 10 افراد کو فوجی کونسل کے رہنما جنرل حسین طنطاوی خود نامزد کریں گے۔
......
/169
27 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280916
مصر میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے مصر کے ایوان زیریں کے انتخابات کے لیے 27 صوبوں میں ووٹنگ تین مرحلوں میں مکمل ہوگی۔