ابنا: مصر میں فوج کے اقتدارکے خلاف احتجاج کا سلسلہ آٹھویں روزبھی جاری ہےجس میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب فوجی کونسل کے سربراہ جنرل محمد حسین طنطاوی نے ممکنہ صدراتی امیدواروں محمد البرادی اور عمرو موسیٰ سے الگ الگ ملاقات کی ہے جس میں موجودہ ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کے اقتدارکے خلاف احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اورمظاہرین تحریرسکوائرپرجمے ہوئے ہیں ۔اس دوران سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد رواں ہفتے کے دوران مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد42 ہوگئی ہے۔ مصرمیں کل پیر کو پارلیمانی انتخابات کا پہلامرحلہ شروع ہونے والا ہے عوام فوج کے منتخب وزير اعظم کمال الجنزوری کے خلاف ہیں کیونکہ وہ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے دور میں بھی وزیر اعظم رہ چکا ہے۔
......
/169
27 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280912
مصر میں فوج کے اقتدارکے خلاف احتجاج کا سلسلہ آٹھویں روزبھی جاری ہےجس میں سکیورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔