26 نومبر 2011 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا شیخ حسن صلاح الدین اور محمد مہدی کا مشترکہ مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے۔

ابنا: رہنماں کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے کراچی کی عوام اور عزاداروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ آج سے پہلے بھی کراچی میں یہ اقدام اٹھائے گے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، دہشت گردیکے واقعات نہ صرف جاری رہتے ہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چاندی ہوجاتی ہے۔ مولانا شیخ حسن صلاح الدین اور محمد مہدی کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے عمائدین، بزرگ اور نوجوانوں کی نسل کشی کی جاری ہے۔ گذشتہ دنوں کراچی میں کئی افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔رہنماں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور وزیر داخلہ منظور وسان شیعہ عمائدین کی نسل کشی کا نوٹس لیں اور محرم الحرام میں شہر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی ایجنسیوں کے پاس محرم الحرام میں دہشت گردی سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو بجائے اس کے کہ ڈبل سواری پر پابندی لگا کر عام شہریوں کو پریشان و ہراساں کیا جائے، حکومت فی الفور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کرے۔......

/169