ابنا: وزارت خارجہ کےترجمان نے سنیچرکی رات بحرینی ڈکٹیٹر کی جانب سے معین کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی شقوں کی جانب اشارہ کرتےہوئےعلاقےکی اسلامی بیداری کےبارےمیں ایران کےصحیح موقف کودہراتےہوئےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کاخیال ہےکہ اس ملک کےداخلی مسائل میں غیرملکی سیکورٹی اہلکاروں اورفوجیوں کی مداخلت سےصرف صورت مزید پیچیدہ ہوگي اور موجودہ زخم ہرے ہوں گے اور حکومتوں اورقوموں کےدرمیان فاصلہ بڑھےگا۔
وزارت خارجہ کےترجمان نے بحرین کی تحقیقاتی کمیٹی کےذریعے سامنےآنےوالی رپورٹ کی شقوں کو اس ملک میں عوام کےحقوق کی بڑےپیمانےپرخلاف ورزی کاعکاس قراردیا اور امید ظاہرکی کہ اس ملک کےحکام تشدد اور سرکوبی سےپرہیزکرتےہوئےمناسب تدابیراختیارکریں گے اورعوام کےجائزمطالبات کا جمہوری طریقوں سےمثبت جواب دیں گے۔
دوسری جانب بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے سنیچرکی رات ایک جلوس جنازہ پرحملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی اورگرفتارکرلیا۔
ارنانےعینی شاہدوں کےحوالےسےرپورٹ دی ہےکہ سیکورٹی اہلکاروں نے سیکڑوں بحرینی شہریوں پرحملہ کردیا جو العباسیہ عزاخانےمیں چوالیس سالہ عبدالنبی کاظم العاقل کی تشیع جنازہ میں شریک تھے۔
بحرین کےسیکورٹی اہلکاروں نےمظاہروں میں حصہ لینےکےجرم میں بدہ کےدن کاظم العاقل کوشہید کردیاتھا۔
سیکورٹی اہلکاروں نےالعاقل کےگھروالوں اور جلوس جنازہ میں شریک متعدد افراد کوبھی گرفتارکرکےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرینی مظاہرین پر سیکورٹی اہلکاروں کےتشدد اور ان کےساتھ غیرانسانی سلوک پربارہا احتجاج کیاہے اور شہریوں پرتشدد کےخاتمےکامطالبہ کیاہے۔
......
/169